ایشوریا اور ابھیشیک بچن نیویارک میں دیکھے گئے، اداکارہ نے نئے سال کا پیغام بھی جاری کیا
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ہمراہ ان دنوں نیویارک سٹی میں ہیں، جہاں سے انھوں نے نئے سال کا دل کو چھولینے والا پیغام بھجوایا۔ واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک اپنی بیٹی کے ساتھ نیا سال گھر سے دور منانے کے لیے نیویارک پہنچے۔ اس موقع کی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔