• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن اور سیالکوٹ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں شروع ہونے کا خیرمقدم

لندن(نمائندہ جنگ ) لندن اور سیالکوٹ کے درمیان پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے کی براہ راست ہفتہ وار پر واز شروع ہونے پرعوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سیالکوٹ کے رہائشیوں نے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک اور قاضی سراج کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پہلی پرواز پی کے 777 کے مسافروں کو وزیر اعظم کے مشیر عثمان ڈار، پی ائی اے کے ہیڈ آف سیکورٹی اینڈ ویجلینس ائر کموڈور شاہد قادر،، چیئرمین سیال ندیم انور قریشی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) محمد عابد نذیر، سٹیشن منیجر پی آئی اے طارق گلزار اور دیگر حکام نے لندن سے سیالکوٹ پہنچنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہا اور لندن جانے والوں کو الوداع کیا یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پی آئی اے کا یہ دسواں نیا روٹ ہوگا۔نئی فلائٹ پر وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیالکوٹ سے لندن کیلئے ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ۔جس سے سیالکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے تارکین وطن کو بہت آسانی میسرآئے گی۔
تازہ ترین