• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سمیت تمام نیب قیدیوں پر گھر سے کھانا منگوانے کی پابندی عائد، واپس بھجوادیا

لاہور(نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت تمام قیدیوں پر گھر سے کھانا منگوانے کی پابندی عائد کردی ہے،گزشتہ روز مریم نواز سمیت متعدد قیدیوں کے گھروں سے لایا جانے والا کھانا واپس بھجوا دیا گیا۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب کے قیدیوں کو ایس او پیز کے تحت میس سے کھانا دیا جاتا۔اسی میس سے کھانا ہم بھی کھاتے ہیں اور دیگر قیدیوں کو بھی یہیں سے کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا نیب قواعد و ضوابط کے تحت کسی کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت نہیں، جو کھانا قیدیوں فراہم کیا جاتا ہے وہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار کیا جاتا ۔

تازہ ترین