• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طاہر القادری سیاست سے ریٹائر، لکھنے پڑھنے کا کام کریں گے

طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا


لاہور(اکنامک رپورٹر/صباح نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے ذمہ داری پارٹی کی سپریم کونسل کے سپرد کر دی۔ انہوں نے ارٹی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی ہے،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیٹوں کو اپنی جگہ نہیں بٹھا رہا،ذمہ داری پارٹی کی سپریم کونسل کے سپرد کردی ،نئے لوگوں کا امتحان ہے جس تبدیلی کی بات وہ کرتے تھے وہ کہاں ہے، ہم نے کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

تازہ ترین