• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،علماء

لاہور(خبرنگارخصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا اللہ وسایا، مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانامحبوب الحسن طاہر، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالشکورحقانی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے ۔ منکرین ختم نبوت کے لئے نرم گوشہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے 21ستمبر ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ لاہور کی تیاری کے سلسلے جامع مسجد مکی راجہ بولاہ، جامعہ حقانیہ قینچی، جامع مسجد نورانی، جامع مسجد عبداللہ مرغزارکالونی لاہورمیں ختم نبوت کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر قاری محمدزکریا، مولانا عبدالحلیم قاسمی، قاری محمدعمران، مولانا عثمان حیدر،مفتی نظام الدین اشرفی، مولانا قاضی عبدالودود،مولانا عمراعوان سمیت کئی علماء کرام اور کارکنان موجود تھے۔علماء نے کہا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا آئینی فیصلہ کسی صورت ختم نہیں ہو سکتا۔ آئین کی اسلامی شقوں کو چھیڑنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ علماء کا کہناتھاکہ اسلام اورملک عزیز کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
تازہ ترین