• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ‘ 3نوجوان جاں بحق

اسلام آباد ( مانٹیرنگ ڈیسک) ایکسپریس وے پر رات گئے ٹریفک کے المناک حادثہ میں تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ جیو ٹی وی کے مطابق حادثہ سیکٹر آئی ایٹ اسلام آباد کے قریب تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ تیزرفتار گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین