• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شادمان میں ڈمپر کی بائیک کو ٹکر، بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

حادثہ شادمان ٹاؤن نمبر 2 میں پیش آیا جس میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے موٹر سائیکل پر سوار 13 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 18 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

قریب موجود افراد نے ڈمپر کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈمپر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

پولیس نے ڈمپر قبضے میں لے کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایمبولینس نہ دینے پر ایم ایس اور سول سرجن معطل

جاں بحق بچی اور زخمی کو قانونی کارروائی اور طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت علیشا جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت اشعر کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین