• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سیاست سے ریٹائر ہوجائیں معیشت ٹھیک ہوجائے گی، ن لیگ

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست سے ریٹائر ہوجائیں تو معیشت ٹھیک ہوجائے گی،پنجاب بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے، حکومتی نااہلی سے پولیو کے ہر روز نئے کیس سامنے آرہے ہیں، پنجاب میں ڈینگی سر اٹھا رہا ہے۔یہ بات ثابت ہوچکی، عمران خان اور ان کی حکومت عقل سے پیدل اور صلاحیت سے عاری ہے،وزیراعظم کی نگاہیں اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو تیز کرنے کی طرف لگی ہیں۔سابق وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھرتی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

تازہ ترین