• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان صلاح الدین گردن پر گیند لگنے سے انجرڈ،میچ سے دستبردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کو پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں کن کشن قانون متعارف ہونے کے بعد اس کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ سامنے آیا۔ عثمان صلاح الدین شارٹ لیگ کی پوزیشن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ سدرن پنجاب کے بیٹسمین سمیع اسلم کی جانب سے کھیلا گیا ایک اسٹروک ان کی گردن پر لگا۔ ٹیم اور وینیو ڈاکٹر کے مطابق وہ درد محسوس کررہے تھے۔ ساتھ ہی آنکھوں میں دھندلے پن کی شکایت بھی کی تھی۔وہ میچ سے دستبردار ہوگئے ہیں، ان کی جگہ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد سعد کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ البتہ انہیں بولنگ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین