• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت یرغمال اور پارلیمنٹ بے اختیار ہے ، آصف زرداری

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آج جمہوریت یرغمال اور پارلیمنٹ بے اختیار ہے ، جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ،جیل اور مشکلات سے حوصلہ پست نہیں ہوگا، جمہوریت کا پر چم کبھی سرنگوں ہونے نہیں دینگے۔اتوار کو جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ صرف جمہوریت ملک کی سلامتی کی ضمانت ہے ،بااختیار پارلیمنٹ ہی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔

تازہ ترین