• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میموری کارڈ چوری کا الزام‘ بچے پر تشدد، زنجیر ڈالکر باندھ دیا

داجل (نمائندہ جنگ) میموری کارڈ چوری کرنے کا الزام ،9سالہ بچےکے گلے میں زنجیر ڈال کر ٹوکہ مشین سے باندھ کر رکھے جانے اور منہ کالا و تشدد کرنے کا ڈی پی او راجن پور نے نوٹس لے لیا۔

مقدمہ درج ، ڈی ایس پی جام پور گھر پہنچ گئے ،انصاف کی یقین دہانی کرائی تفصیل کے مطابق یو سی تل شمالی بستی گدارہ میں میموری کارڈ کی چوری کے الزام میں 9 سالہ محمدحنیف کے گلے میں زنجیر ڈال کر ٹوکہ مشین سے باندھ کر رکھے جانے اور منہ کالا و تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پرڈی پی او راجن پور نے فوری نوٹس لیا ۔

بچے کے گھر ڈی ایس پی جام پور چوہدری محمد طارق اور متعلقہ ایس ایچ او انعام نبی بچے سے اظہار ہمددری کے سلسلے ان کے گھر پہنچے۔

بچے کو پیار کیا اور سویٹس اور چاکلیٹ دئیے ۔ بچے کے ورثاء کو یقین دلایا کہ انصاف ہوگا تشدد کرنے والے ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر کے پرچہ درج کیا جا چکا ہے ۔

تازہ ترین