• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی اسلامی قانون سازی میں رکاوٹ ہے،چیئرمین نظریاتی کونسل

لاہور(نمائندہ جنگ)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے نتیجہ میں قانون سازی کے عمل میں اصل رکاوٹ بیوروکریسی ہے ۔بلاسود بنکاری پرسب کااتفاق ہوا،بیورو کریسی ہی آڑے آئی،ہمارے انتخابی عمل میں نقائص کی وجہ سے اکثریت ایسے لوگوں کی آ جاتی ہے جن میں اسلامی قانون سازی کیلئے کمٹمنٹ موجود نہیں ہوتی جس کی سب سے بڑی مثال بلاسود بنکاری کی ہے حالانکہ سود کی تعریف پر مکمل اتفاق ہوگیاتھا جسے عدالت نے بھی تسلیم کرلیا تھا لیکن بیوروکریسی کے آڑ ے آ جانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں ادارہ معارف اسلامی کے زیراہتمام ” اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد میں رکاوٹیں اور ان کا حل “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تازہ ترین