• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص، میت کیلئے ایمبولینس نہ دینے پر ایم ایس اور سول سرجن معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میر پورخاص میں اسپتال سے بچے کی میت لے جانے کے لیے ایمبولینس دینے سے انکار پر محکمہ صحت نے ایم ایس اور سول سرجن کو معطل کردیا ہے۔محکمہ صحت نے اس حوالے سےتحقیقات کی تھیں اور ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں سول سرجن ڈاکٹر محمد اسلم کو فوری طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی جس کے بعد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اسلم اور سول سرجن ڈاکٹر خلیل میمن کو معطل کردیا ہے۔

تازہ ترین