برطانوی فضائی کمپنی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دبئی کے لیے تمام پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ کر دیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عمان، بحرین اور تل ابیب کے لیے بھی برطانوی فضائی کمپنی کی پروازیں 31 مئی تک معطل رہیں گی۔
دوحہ کے لیے پروازیں اپریل کے آخر تک جبکہ ابوظبی کے لیے مزید طویل مدت تک بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دبئی میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے آئندہ ہفتے ایک خصوصی چارٹر پرواز چلائی جائے گی۔
حکام کے مطابق یہ پرواز دبئی سے روانہ ہوگی تاکہ وہ برطانوی شہری جو خطہ چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں محفوظ طریقے سے واپس لایا جاسکے۔