• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید ریڈار طیارے تعینات کرنا شروع کردیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید ریڈار طیاروں کی تعیناتی شروع کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جدید E-2D  Hawkeye ریڈار طیارے تعینات کرنا شروع کردیے ہیں۔

یہ طیارے طویل فاصلے تک ڈرونز، کروز میزائل اور جنگی طیاروں کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ دینے پر دنیا سے ناراض ہوگئے تھے، ٹرمپ نے کسی کو طعنہ دیا، کسی کو دھمکی بھی دی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے نیٹو کے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کیے، ہمارے دفاع کے لیے وہ موجود نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید