وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے سندھو دیش سے متعلق کوئی غلط بات نہیں کی۔
سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سندھ دیش سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔
انہوں نے کہاکہ اگر سندھ کے ساتھ ظلم جاری رہا اور پیپلز پارٹی کھڑی نہیں رہی تو سندھو دیش بنے گا، بلاول بھٹو نے کوئی غلط بات نہیں کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نےاپنے خطاب میں استفسار کیا کہ بلاول بھٹو نے کیا غلط بات کی ہے؟ کیا سندھ کے ساتھ ظلم نہیں ہورہا؟
ان کا کہنا تھا کہ اگر آرٹیکل 149 لگا کر زمین پر قبضہ اور معاشی استحصال ہوگا تو وفاق نہیں رہے گا۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھودیش والوں سے لڑا ہے، یاد کریں سن جاکر سندھو دیش والوں سے کون ملا تھا؟