• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے حکومت مخالف تحریک کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

بلاول نے حکومت مخالف تحریک کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کے لیے پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری بیان میں کہا ہے کہ پی پی چیئرمین نے 18 ستمبر کو مشاورتی اجلاس بلا لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں سینئر پارٹی قیادت سے دسمبر تک عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی ڈیڈلائن پر مشاورت ہوگی۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ مشاورتی اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو کے ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں چیئرمین پی پی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ملک گیر دورے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس 18ستمبر سہ پہر تین بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

تازہ ترین