• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں دلچسپ سوپ باکس ریس کا انعقاد


برطانیہ میں دلچسپ سوپ باکس ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے بغیر انجن والی منفرد گاڑیوں میں سوار ہو کر خوب مزے سے ریس لگائی۔

برطانیہ کے ٹاؤن Ashbourne میں پہلی بارمنعقد ہونے والی اس سوپ باکس ریس میں برطانیہ سمیت مختلف ممالک کی60سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی منفرد اشکال کی گاڑیوں میں بیٹھ کر بھرپور ریس لگائی۔

دلچسپ نوعیت کی اس ریس میں جہاں منفرد کاسٹیوم زیب تن کئے کھلاڑیوں نے بغیر انجن والی گاڑیوں میں ریس لگا کر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا وہیں ڈھلوان اور مشکل راستوں پر دوڑتی مختلف اشکال کی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

تازہ ترین