• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال کے دوران 100 سے زیادہ اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز پریونٹیو کراچی نے نے گزشتہ ایک سال میں 100سے زیادہ اسمگل شدہ لگژری گاڑیاں ضبط کی ہیں جن کی مالیت کروڑں میں ہے ، اے ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ گاڑیا ں بااثر افراد استعمال کر تے ہیں ، اے ایس او کسٹمز پریونٹیو کراچی کے انچارج نے جنگ کو بتایا کہ جعل سازی کر کے اسمگل شدہ لگژری اور قیمتی گاڑیاں فروخت کرنے والے ایک بڑے اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں ،کسٹمز اے ایس او ذرائع کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے ایک ہی چیسز اور رجسٹریشن نمبر پر نصف درجن سے زیادہ اسمگل شدہ گاڑیاں صرف کراچی میں فروخت کی ہیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی یہ بڑے پیمانے پر گاڑیاں فروخت کرتا رہا ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے ، ملزم جعل سازی سے یہ گاڑیاں بااثر افراد کو ان کی ڈیمانڈ پر فراہم کرتا تھا اے ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو کسٹمز پریونٹو کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اور انویسٹیگیشن/پراسیکیوشن برانچ کے عملے نے مشترکہ کاراوائی میں گرفتار عابد اشرف کو گرفتار کیا ہے اور اس کی نشاندھی پر مزید 4 گاڑیاں جن میں لینڈ کروزر ماڈل 2000 ٹویوٹا کرولا کار انڈس سوزوکی Kie کار کو قبضہ میں لے کر ضبط کرلیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے ،ملزم کے خلاف کسٹمز انٹیلی جنس میں بھی گاڑیاں اسمگل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین