راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کی بہن کی جانب سے تایا کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری لے تو ڈی جی نیب جنازے میں شرکت کی اجازت دیدیں۔شاہ خاقان عباسی کی ہمشیرہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شام 5 بجے تایا کا جنازہ ہے، شاہد خاقان کو رہائی دی جائے تو جنازے کا وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا، شاہد خاقان عباسی نیب کی حراست میں ہیں یہ معاملہ نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے۔