• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ بھر کے ہیڈ ماسٹرز کا احتجاج جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر کے957 ہیڈ ماسٹرز پیر کو بھی سڑکوں پر موجود رہے ، دو سال بعد مستقل نہ کئے جانے پر ان کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، مظاہرین کے مطابق دوسال بعد سیکریٹری اسکول ایجوکیشن قاضی شاہد پرویز نے ایک خط دیا ہے کہ آپ کوصرف ایک سال کی توسیع ملی ہے، مظاہرین کے مطابق ہم سیکرٹری کے اس اقدام کو نہیں مانتےہیں کیوں کہ اس میں درج ہے کہ ایک سال بعد نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا، یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنے مطالبے کے حق میں اساتذہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر لاٹھی چارج ہوا تھا اور کئی اساتذہ گرفتار بھی کرلیئے گئے تھے۔

تازہ ترین