• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر حافظ عبدلباری اندھڑ ریجنل ڈاریکٹر کالجز کراچی تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری کالج ایجوکیشن رفیق احمد برڑو کی سفارش پر گورنمنٹ کالج کوہسار لطیف آباد کے گریڈ 20 کے پروفیسر حافظ عبدلباری اندھڑ کو اچانک ریجنل ڈاریکٹر کالجز کراچی تعینات کردیا گیا ہے انھیں 2018میں ریجنل ڈائریکٹر سکھر کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا سابق سیکرٹری کالجز لبنی ٰصلاح الدین نے 2018میں چیف سیکرٹری کو حافظ عبدلباری اندھر کے خلاف سمری بھیجوائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حافظ عبدالباری اندھر کو ریجن ڈائریکٹر سکھر کی پوسٹ سے ہٹایا جائے۔ سمری میں کہا گیا تھا کہ حافظ عبدلباری کے خلاف ڈپارٹمنٹ میں کئی شکایات موصول ہوئی ہیں جو کہ زیر التوا ہیں۔
تازہ ترین