• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندان گیلانیہ نے تحریک پاکستان میں قائد اعظمؒ کے شانہ بشانہ کام کیا:غلام یزدانی گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک امن پاکستان کے چیئرمین سربراہ گیلانی خاندان مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ خاندان گیلانیہ کے بزرگوں نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ کام کیا اور برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی اشاعت میں کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مخدوم راجن بخش گیلانی ،مخدوم صدرالدین گیلانی ،مخدوم غلام نبی گیلانی ،مخدوم عبداللہ گیلانی کے سالانہ ختم شریف کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین دربا ر موسیٰ پاک شہید مخدوم ابوالحسن گیلانی،پیر عمر گیلانی،پیر قیصر گیلانی،اشرف قریشی،عرفان گیلانی ،حافظ معین خالد ،عامر محمود نقشبندی سمیت دیگر معززین موجود تھے ۔ مزارات پر چادر پوشی بھی کی گئی ۔
تازہ ترین