• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اساتذہ سے ناروا رویے کی معافی مانگے :رانا الطاف حسین

ملتان (سٹاف رپورٹر) سندھ حکومت اساتذہ سے اپنے ناروا رویے کی معافی مانگے اور نہتے اساتذہ پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔ یہ بات پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے اساتذہ رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے ممالک میں اساتذہ کا احترام کیا جاتا ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر کبھی اساتذہ کو ہتھکڑیاں پہنائی جاتی ہیں تو کبھی انہیں جیلوں میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اپنے رویے نہ بدلے تو پنجاب ٹیچرز یونین راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی۔
تازہ ترین