• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ سوشل آرگنائزرز انٹیگریٹڈ ہیلتھ پراجیکٹ کے ضلعی فوکل پرسن نامزد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے گریڈ 17کے ڈسٹرکٹ سوشل آرگنائزرز کو انٹیگریٹڈ ہیلتھ پراجیکٹ کے ضلعی فوکل پرسن نامزد کر دیا وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں فرائض انجام دیں گے، 18 اکتوبر 2016 کا نوٹیفکیشن، جس میں ایل ایچ ڈبلیوز کوآرڈی نیٹرز کو ایم این سی ایچ (ماں وبچے کی صحت) پروگرام کی دیکھ بھال کا اختیار دیا گیا تھا کو واپس لے لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے اعلامیہ کے مطابق فوکل پرسنز ایم این سی ایچ، بیسک ایمرجنسی، آبسٹرک اینڈ نیو بارن کیئر (بی ای او این سی) سنٹرز اور نیوٹریشن پروگرام کی نگرانی کریں گے جبکہ ڈینگی کے موجودہ تناظر میں باقاعدگی کے ساتھ ہیلتھ ایجوکیشن سیشن منعقد کرائیں گےاور ایم این سی ایچ پروگرام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے تعاون کریں گے۔
تازہ ترین