جیکب آباد میں پسند کی شادی پر جلائے گئے گھروں میں شامل مکان میں ایک ہفتے بعد بیٹی کی شادی تھی۔
پسند کی شادی کرنے پر جلائے گئے گھروں میں ایک ایسا گھر بھی جل گیا، جہاں ایک ہفتے بعد بیٹی کی شادی ہونا تھی، گھر اور سامان جل کر راکھ ہونے کے بعد متاثرہ خاندان شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔
واقعے کے بعد پورا گاؤں ویرانی کا شکار نظر آرہا ہے اور لوگ غم سے نڈھال بیٹھے ہوئے ہیں، متاثرہ افراد نے حکومت سے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شادی لڑکا لڑکی نے کی، سزا پورے گاؤں کو ملی، مسلح افراد نے درجنوں گھروں اور املاک کو جلا دیا، فائرنگ کرتے رہے، کسی نے نہیں روکا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
5 مئی کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ 32 ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا، 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، 10 روز قبل پسند کی شادی پر چنہ برادری نے برڑو برادری کے متعدد گھر جلا دیے تھے۔