• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سے متاثرہ 4 مریض نشتر اسپتال میں زیر علاج

ملتان کے نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی سے متاثرہ 4 مریض زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

پنجاب میں مسلسل ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ 4 مریض نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈپٹی کمشنر نے نشتر اسپتال اور چلڈرن کمپلیکس اسپتال سے ڈینگی لاروا ملنے پر میڈیکل سپرٹنڈنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

ملتان میں زیر علاج تمام مریضوں کا تعلق تو جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے تاہم یہ مریض ملازمت اور کاروبار کے حصول کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں رہائش پذیر تھے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹیو محکمہ صحت نے راولپنڈی محکمہ صحت کو خط ارسال کر دیا ہے، خط میں لکھا ہے کہ محکمہ صحت راولپنڈی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو ملتان ریفر نہ کرے کیونکہ فی الحال ملتان میں ڈینگی وائرس موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: وزیراعلیٰ کاڈینگی پھیلنے پر تشویش

انہوں نے کہا کہ روا لپنڈی کے اس فعل سے یہاں بھی ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے نشتر اسپتال اور چلڈرن کمپلیس اسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس کو اسپتال کے اندر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین