• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے وزیراعلیٰ بننے کی خبر دشمنوں نے اڑائی، ناصر حسین شاہ

میرے وزیراعلیٰ بننے کی خبر دشمنوں نے اڑائی، ناصر حسین شاہ


وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میرے وزیراعلیٰ بننے کی خبر دشمنوں نے اڑائی ہے۔

سوک سینٹر میں بائیو میٹرک سسٹم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مراد علی شاہ ہی سندھ کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا کچھ سوالات پر مبنی لیٹر موصول ہوا ہے، جسے وزیراعلیٰ سندھ نے بھی نہیں دیکھا۔

ناصر شاہ نے دعویٰ سے کہا کہ کوئی بھی ایم پی اے ایسا نہیں جو پیپلز پارٹی سے الگ ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کراچی کو صاف کرنے کے لیے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے۔

وزیر بلدیات نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں کچرا کا نظام بہتر ہو جائے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سنجیدگی سے کوشش بھی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سب سے زیادہ ترقی پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی، 2008 اور 2013 میں پی پی کو زیادہ نشستیں ملی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کچرا اٹھانے کے معاملے پر مطمئن نہیں، 21 ستمبر سے صفائی مہم شروع ہورہی ہے۔

تازہ ترین