کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد عماد نے انڈر 15 اور عبداللہ نواز نے انڈر13 سنگلز قومی جونئیر اسکواش ٹائٹل حاصل کرلئے۔ انڈر 15 فائنل میں محمد عماد نے حمام احمد اور انڈر 13 میں عبداللہ نواز نے سخی اللہ ترین کو زیر کیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے۔
ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جو بچے گھنٹوں اپنے فون، گیمنگ کنسول یا ٹی وی کی اسکرین سے چپکے رہتے ہیں، انہیں دل کے دورے یا فالج کا زیادہ خطرہ ہے۔
ترجمان مسلم ہینڈز کا بتانا ہے کہ فٹبالر امان اللہ ایونٹ کی استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے حتیٰ کہ اب مسلم ہینڈز کی ٹیم وطن واپس آچکی ہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں، ٹرمینلز، پارکنگ ایریاز، پیری میٹر زونز اور دیگر مقامات پر گشت بڑھائیں۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اپنی چھت، اپنا گھر مبارک ہو، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ میرے دل کے زیادہ قریب ہے۔
عالمی دباؤ پر کچھ امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوا، لیکن جولائی میں یومیہ صرف 84 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔
ناروے کپ انڈر 15 ایونٹ کیلئے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی رقم حاصل کرکے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے پر سندھ کے محکمہ کھیل نے سخت ایکشن لیتے ہوئے لیاری فٹ بال اکیڈمی کے عہدیداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر حاصل کی گئی رقم سرینڈر کریں اورسندھ حکومت کے ٹریژری ڈپارٹمنٹ میں جمع کرائیں۔
رپورٹ کے مطابق 2017 تک کراچی میں بسوں کی تعداد 12 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار سے بھی نیچے آچکی تھی، جبکہ موجودہ صورتحال بھی کچھ خاص مختلف نہیں۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز نے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
فورٹ اسٹیورٹ آرمی بیس میں فائرنگ کے واقعے کے بعد لاک علاقے کو سیل کردیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر بھارت کا ردِعمل سامنے آ گیا جس میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات ناانصافی پر مبنی، بلاجواز اور غیرمنصفانہ ہیں۔
اٹلی نے دنیا کے سب سے طویل معلق پل کی تعمیرکے منصوبے کی منظوری دے دی، اطالوی حکومت نے منصوبے کیلئے پندرہ بلین ڈالر سے زائد رقم منظور کی ہے، اس منصوبے کے تحت آبنائے میسینا پر تعمیر ہونے والا یہ طویل پل جزیرہ سسلی کو مین لینڈ اٹلی سے منسلک کرے گا۔
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش گزشتہ چند ماہ سے ملاقاتوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن سے ان کے درمیان رومانس کی افواہیں جنم لے رہی ہیں۔
جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے گائوں ارناگوڈم میں ایک آٹو ڈرائیور ماساکا گوپی اپنی ہر رائیڈ پر اپنی 75 سالہ والدہ ستیاوتی کو ساتھ لیکر جاتا ہے اور ایسا وہ گزشتہ ایک دھائی سے کر رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فیشن ڈیزائنر کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی، جو کاؤنٹی میڈیکل ایگزامنر کرے گا۔