• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت غریبوں کیلئے وسائل کی راہ ہموار کرنے میں بے بس ہے، ثروت قادری

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں مزید مہنگائی کا عندیہ دینے والے بتائیں معاشی صورتحال بہتر کب ہوئی ہے،غریبوں سے روٹی چھننے کی بجائے روٹی دینے کیلئے کام کیا جائے،ٹیکسوں پر ٹیکس لگا کر غریبوں کا استحصال کیا جارہا ہے، ملک کی معیشت کا پہیہ عدم استحکام کا شکار، غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ لادا جارہا ہے،موجودہ حکومت غریبوں کے مسائل حل اور وسائل کی راہ ہموار کرنے میں بے بس ہے، مہنگائی وبے روزگاری سے مجبور غریب خودکشی کررہے ہیں۔

تازہ ترین