• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعطیلات میں ڈیوٹی پر طلب کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،جنیدی

کراچی(پ ر) پیپلز لیبر بیورو کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزیٹڈ تعطیلات کے دنوں میںملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کیا جانا ملکی قوانین اور آئین پاکستان میں دئیے گئے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور انہیں ان کی معاشرتی اور سماجی سرگرمیوں کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے-ایک بیان میں انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹائزڈ کمرشل بنکس کی انتظامیہ کی جانب سے بنک ملازمین کے آئینی اور قانونی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لیں۔
تازہ ترین