• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کیخلاف جھوٹ پر مبنی پٹیشن اپنی موت مرگئی،ترجمان ن لیگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےمریم نواز شریف کے حق میں فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف سیاسی انتقام اور جھوٹ پر مبنی پٹیشن اپنی موت آپ مر گئی ہے۔ مریم نواز شریف کسی پارٹی عہدے کی محتاج نہیں،وہ ملک میں جمہوریت، آئین کی سربلندی اور عوامی حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی، الیکشن کمیشن عمران صاحب اور انکی پارٹی کی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بھی کرے،منگل کو بیان میں سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب کے 18 جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی قوم کے سامنے لائے ۔
تازہ ترین