• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11سال بعدکراچی کیلئےسندھ حکومت کوہوش آہی گیا،علی زیدی

کراچی(آئی این پی ) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ خوشی ہے 11سال بعدکراچی کیلئے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا ، کراچی کی صفائی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں پر بھی توجہ دیں،تمام اضلاع ہمارےصوبےکاحصہ ہیں، دعا ہے قسمت آپ کا ساتھ دے اور آپ مہم میں کامیاب ہوں۔ تفصیلات کےمطابق انہوں نے ٹوئٹر پر وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کی صفائی مہم پرردعمل دیتے ہوئےکہاخوشی ہے 11سال بعدکراچی کیلئے سندھ حکومت کو ہوش آہی گیا اور سندھ حکومت کواپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوا۔سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکے پاس افرادی،مالی،تکنیکی وسائل ہیں، اس اقدام پرمیں ناصر شاہ کا شکرگزار ہوں، پرانےوزیر بلدیات اورانکےساتھی کومہم سےدور رکھنا نہ بھولیں۔ انہوں نےکہاکہ کراچی کی صفائی کےبعدسندھ کےدیگرشہروں پربھی توجہ دیں، تمام اضلاع بھی ہمارے عظیم صوبے کا حصہ ہیں۔
تازہ ترین