• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیریقینی بڑھ گئی، عمران کو خودڈیل کی ضرورت نہ پڑ جائے، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آنے والے تین مہینوں میں بہت سے واقعات رونما ہونے ہیں،پچھلے تیرہ مہینے میں پاکستان میں کسی قسم کا استحکام دیکھنے کو نہیں ملا معاشی صورتحال ابتر ہے غیر یقینی صورتحال دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، شہباز شریف کے نقطہ نظر کی وجہ سے ہماری پارٹی کا حُسن بڑھ رہا ہے، نواز شریف کہتے ہیں قانون کی حکمرانی قائم ہوجائے تو میرے لیے یہی ریلیف ہے،غیر مستحکم حالات ہیں کچھ ڈیلیور نہیں کیا جارہا ، انتخابات اور ان ہاؤسز چینج آئینی آپشن ہیں، حکومتی حالات بہت ابتر ہیں خود عمران خان کو ڈیل کی ضرورت نہ پڑجائے،نوازشریف، شاہد خاقان عباسی ، آصف زرداری اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنے سمیت انہوں نے سب کچھ کر کے دیکھ لیا استحکام دیکھنے میں نہیں آرہا،2020ء انتخابات کا سال ہوگا اگلے پندرہ بیس دن میں تمام سیاسی پارٹیوں میں دھرنے کے حوالے سے کلیئرٹی آجائے گی ممکن ہے پیپلز پارٹی بھی دھرنے کے حوالے سے ریویو کرے، ڈیل کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جتنی تکالیف اٹھائی ہیں وزارتِ عظمیٰ سے علیحدہ ہوئے، بیگم صاحبہ رحلت فرما گئیں بیٹی اور خود قید سارا خاندان قید کچھ جلاوطن ہیں ان تمام قربانیوں کے باوجود بھی وہ آئین اور قانون کی سپرمیسی کی بات کرتے ہیں ہماری اُن سے ملاقات ہوئی وہ کہتے ہیں اگر اس کے نتیجے میں آئین کی حکمرانی قائم ہوجائے تو میرے لیے یہی ریلیف ہے۔
تازہ ترین