• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA کا چٹھہ بختاور میں آپریشن، 350 کنال سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چٹھہ بختاور میں آپریشن کر کے 350کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ آپریشن اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے کیا گیا ۔ اس سرکاری اراضی کا سی ڈی اے پہلے ہی ایوارڈ کر چکا تھا تاہم لوگوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔ آپریشن کے دوران 55باؤنڈری وال، 45 کمرے،سرکاری اراضی پر بنائے گئے 10 مویشی خانے مسمار کئے گئے۔ ایک اور آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے سیکٹرF-6/2کی سٹریٹ نمبر27میں راستوں اور سرکاری زمین پر نصب 6 جنریٹر ہٹا دئیے جبکہ 4 سیکورٹی کیبن بھی ختم کر دیئے۔سیکٹرG-8/4میں پوسٹ آفس کے قریب غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی ایک باؤنڈی وال ،جھنگی سیداں جی ٹی روڈ پر زیر تعمیر غیر قانونی ہوٹل، سیکٹر I-14/3میں پلاٹ نمبر461-Cپر بنایا گیامویشی خانہ اور سیکٹر آئی10/1 کی سٹریٹ نمبر 64میں رہائشی پلاٹ پر گیٹ کے ساتھ بنائے گئے کمرے کو بھی مسمار کیا گیا۔اسلام آباد ایکسپریس وے، کری روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پھل فروخت کرنے والوں کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ سیکٹرG-10/4کی سٹریٹ نمبر38میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے تین کار پورچ/ گیراج جبکہ سیکٹرG-11میں ریت اور بجری کے5اڈے بھی ختم کر دیئے گئے ۔
تازہ ترین