لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے مدراینڈچائلڈکیئرہسپتال کی جلد تعمیر کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی وزیرنے یہ حکم وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے دفترمیں کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے افسران سے ملاقات کے دوران جاری کیا۔ محکمہ کمیونیکیشن اینڈورکس کے افسران نے وزیر صحت کواسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ کیئر ہسپتال کی تعمیربارے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات کومدراینڈچائلڈ کیئرہسپتال کی جلدتعمیرکی ہدایت کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈکیئرہسپتال کی تعمیرکے بعدہزاروں مریضوں کی زندگیوں کومحفوظ بنایاجاسکے گا۔