• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ادارے کی جانب سےنشے کے عادی نوجوان پر تشدد کرکے علاج کرنے کی ویڈیو وائرل

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں ایک نجی ادارے کی جانب سےنشے کے عادی نوجوان پر بہیمانہ تشدد کرکے علاج کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں واقع نجی ویلفیئر کے دفتر میں موجود عملہ نشے کے عادی نوجوان کو الٹا لٹا کر جوتوں سے مار رہاہے،تشدد سے پہلے ملازمین نے مریض کو باندھا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، نوجوان کی چیخ وپکار کی آوازیں دوردور تک سنائی دینے لگی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ ویڈیو چندماہ پہلے ریکارڈ کی گئی تھی، اس حوالے سے ہمدرد ویلفیئرسوسائٹی ملتان کے صدر محمد رفیق چوہان نے بتایا کہ چند شرپسند عناصر جن میں ادارے کا سابق چوکیدار محمد صادق بلوچ اور کچھ نا معلوم افراد شامل ہیں انہوں نے ویڈیووائرل کردی تاکہ ادارے کو بدنام کیا جاسکے۔
تازہ ترین