سعودی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئل تنصیبات پر حملوں سے متعلق آج سعودی عرب میں اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس میں حملے میں استعمال ہونے والے ایران کے ہتھیار دکھائے جائیں گے۔ پریس کانفرنس مقامی وقت کے مطابق شام کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر بعقیق میں واقع آئل فیلڈ پر ہفتے کی صبح ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیاتھا۔