• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میک اپ میں لیکوئڈ فاؤنڈیشن سب سے اہم کردار ادا کرتا ہےاور اس کو لگانا بھی ایک فن ہے۔کیوں کہ اس کی خوبصورتی ہی میک اپ میں نکھار کا باعث بنتی ہے۔ آج ہم آپ کو لیکوئڈ فاؤنڈیشن کے استعمال کے بارے میں بتارہے ہیں۔ لیکوئڈفاؤنڈیشن لگانے سے پہلے چہرے کی کلینزنگ کرلیں۔ پھر ایک معیاری موئسچرائزرکی ہلکی سی تہہ انگلی کی مدد سے لگائیں۔موئسچرائزر کا استعمال جلد کی نوعیت کے مطابق کریں۔

سن ا سکرین لوشن ضرورلگائیںاوراپنی ا سکن ٹون کے مطابق فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں۔پھرایک چھوٹا ساقطرہ لیکوئڈفاؤنڈیشن لگائیں اور چہرے کے بڑے بڑے حصوں پرہلکے سے اسٹروک لگائیں اور بعد میں بتدریج پورے چہرے پرپھیلالیں۔آنکھوں کے گرد اور ناک کے گرد بڑی انگلی سے فاؤنڈیشن لگائیں اس کے بعد دوبارہ نیااسفنج استعمال کریں ،کیوں کہ لیکوئڈفاؤنڈیشن سے یہ خراب ہوجاتاہے اور صحیح طور پر آخرمیں فاؤنڈیشن یکجان اور ہم آہنگ نہیں ہوتی اس لئے فاؤنڈیشن میں صفائی کے لیےضروری ہے کہ سنتھیٹک اسفنج استعمال کریں۔ یا ہر بار خشک اسفنج جولیکوئڈمیں بھگو کرمناسب فاؤنڈیشن لگائیں۔

سارے چہرے کی فاؤنڈیشن کوباہم برابر اور خوبصورت بنانے کے لیےنرم ریشے دار برش لگائیں اور اگر آپ کی جلد چکنی ہوتوبرش پرہلکا ساپاؤڈر لگا کر استعمال کریں اس سے جلد پرسارا دن چکناہٹ پیدا نہیں ہوگی۔ لیکوئڈ فاؤنڈیشن لگاتے وقت چند احتیاطیں مدنظر رکھیں۔ انگلی کی مددسے مناسب فاؤنڈیشن لگائیں زیادہ مقدار میں فاؤنڈیشن نہ لگائیں ،کیوں کہ یہ بعدمیں جلد پرجم جاتاہے اور صاف کرنے سے مزید بکھرجاتاہے۔ لیکوئڈ فاؤنڈیشن لگانے میں تیزی سے کام نہ لیں ،کیوں کہ فاؤنڈیشن جس قد بہتر ہوگا اتنی ہی میک اپ میں خوبصورتی آئی گی۔

تازہ ترین