• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاملہ شمسی سے ادبی اعزاز واپس لینے پر غور

فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستانی ادیبہ کاملہ شمسی سے جرمن ادبی اعزاز واپس لینے پر غور شروع کردیا گیا۔

کاملہ شمسی کیلئے جرمنی کا ادبی اعزاز نیلی ساکس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:پاکستانی نژاد برطانوی مصنفہ نے نامور ادبی ایوارڈ جیت لیا

یہ بھی پڑھیے: کاملہ شمسی کا ناول ویمنز پرائز فار فکشن کا فاتح قرار

کاملہ شمسی اسرائیل کے خلاف فلسطینی تحریک بی ڈی ایس کی حامی ہیں جس کو بنیاد بناتے ہوئے جرمن شہر ڈورٹ منڈ کی سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ جیوری اراکین مصنفہ کاملہ شمسی کو ادبی ایوارڈ دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہی ہے۔

لندن میں مقیم کاملہ شمسی کے سات ناول چھپ چکے ہیں اور وہ اپنے ناولوں کی اسرائیل میں اشاعت سے انکار کر چکی ہیں۔

تازہ ترین