وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون و اینٹی کرپشن اور اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جو بھی حکومت پر تنقید کرتا ہے، اس کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، بہت سے وفاقی وزراء پر انکوائریاں چل رہی ہیں ان کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیے: خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔