وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اجاگر کیا۔
نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس برائے کشمیر سےخطاب میں شیریں مزاری نے کہا کہ 50سال بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12 سال بعد یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا، عالمی میڈیا میں بھارتی بربریت اور وحشیانہ اقدامات پر کھل کر لکھا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔