• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر کا مالک امریکہ

لندن (اے پی پی) امریکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک ہے، وہ 8133 ٹن سونے کا مالک ہونے کے باعث پوری دنیا میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے بعد جرمنی کا نمبر ہے جس کے پاس 3367 ٹن سونا ہے، تیسری پوزیشن اٹلی کی ہے جو 2451 ٹن سونے کا مالک ہے۔سعودی عرب کے پاس 323 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ہیں۔ سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے جس کے پاس 268 ٹن سونا ہی اور اس کا عالمی سطح پر 19واں نمبر ہے۔
تازہ ترین