• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا ء کیا گیا پاکستانی نژاد برطانوی شہری بازیاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جائیداد ہتھیانے کیلئے اغوا کئے گئے 73سالہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو بازیاب کروا لیاگیا۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق 15ستمبر کو صابر حسین تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں واقع ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہرنکلا تو کچھ افراد نے اغواء کر لیا۔ملزمان گن پوائنٹ پراس سے جائیداد کے اشٹام پیپرز اور بینک کے چیکس پر دستخط کرواتے رہے اور بعدازاں ملزموں نے مغوی کوایک مکان میں بند کر کے تالا لگا دیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے مغوی کو بازیاب کرکے ملزم عبد الحفیظ کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین