پشاور( وقائع نگار) لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ اور لائیوسٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم کا آغار کر دیا ہے اس سلسلے میں گُل گھوٹو، کرم کش اور دیگر ادویات فراہم کی جائیں گی ، پشاور میں جانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات کے لیئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کیلئے افتخار علی کو فوکل پرسن اور معاونین میں ڈاکٹر افتخار احمد اور ڈاکٹر اسلام زیب شامل ہیں، اس مہم کے تحت شہر بھر میں 15000 (پندرہ ہزار) جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے جس کے بعد دیگر اضلاع تک بھی حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولت پہنچائی جائے گی۔ مہم کے حوالے سے اعلٰی سطح اجلاس آصف اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ جانوروں کو بیماریوں سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے۔ ویکسینیشن ہر فارم اور ہر فارمر کی دہلیز تک پہنچائی جائے گی