• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا صرف خورشید شاہ کے ہی آمدن سے زائد اثاثے ہیں، شہلا رضا

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے جیو کے پروگرام‘‘ آپس کی بات‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کیاصرف خورشید شاہ کے ہی آمدن سے زائد اثاثے ہیں،تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم نے کہا کہ حکومت نے کسی کے خلاف کیسز نہیں بنائے ،نیب آزاد ادارہ ہے ،نیب کا چیئرمین بھی ہم نے نہیں لگایا،ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے کہاکہ انتقام کا نشانہ بنانے کا سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا موقف درست ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب ہمارے بہت اہم ایم این اے ہیں آپ چاہتے ہیں ایک پارٹی کو جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے اس کو ڈسٹرب کیا جارہا ہےمیزبان منیب فاروق نے سوال کیا کہ اگر کسی کے اثاثے اس کی آمدن سے زائد ہیں تو اس سے سوال تو پوچھا جائے گا اس پر شہلا رضا نے کہا کیا صرف خورشید شاہ صاحب کے ہی آمدن سے زائد اثاثے ہیں مالم جبہ کا کیس ہے جس میں غیر قانونی زمین الاٹ کی گئی اور بہت سے کیسز ہیں اس کو کیوں نہیں دیکھا جارہا تاثر پایا جارہا ہے کہ مقدمات میں سیاسی انجینئرنگ ہورہی ہے حکومت کی قوت برداشت نہیں ہے وہ کسی ایک مخالف کو سننا نہیں چاہتی میڈیا کے میڈیا ٹریبونلز ، صحافیوں کے لیے پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین