پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہٹانے کے دو ہی راستے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے یا پھر عدالت سے ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب گرفتاری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نہیں ہٹایا جاسکتا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ مراد علی شاہ کو گرفتار کیا گیا تو جیل میں کابینہ اجلاس بُلائیں گے۔
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 24 ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، مراد علی شاہ کو نیشنل کیپٹیو پاور پروجیکٹس کے بارے میں سوالنامہ بھی جاری کر دیا گیا، جس میں ان سے 19سوال پوچھے گئے ہیں۔