آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیر اعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات


ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حرمین شریفین کے تقدس کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کاعزم بھی کیا۔

عمران خان نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچے، جہاں مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نےان کاستقبال کیا۔

عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقاربخاری بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید