• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد تنظیمات یا وفاق المدارس کا آزادی مارچ کے حوالے سےکوئی اجلاس نہیں ہوا،مولانا حنیف جالندھری

ملتان (سٹاف رپورٹر) اتحاد تنظیمات مدارس کےترجمان اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمدحنیف جالندھری نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ اتحاد تنظیمات مدارس یا وفاق المدارس کا آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سےکوئی اجلاس نہیں ہوا،وفاق المدارس اور تنظیمات مدارس تعلیمی ادارے ہیں انہیں زیر بحث لانے سے گریز کیا جائے، کسی اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت یا عدم شرکت کاموضوع زیر بحث یا زیرغورنہیں آیا،وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کو بلاوجہ خبروں کاموضوع بنانے سےگریز کیاجائے ۔
تازہ ترین