• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل نہیں ہورہی، فضل الرحمٰن نے گرفتاری والا کام کیا تو پکڑے جائیں گے، وزیرداخلہ

کوئٹہ(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ نے کہاہے کہ پرامن دھرنا مولانا فضل الرحمن کا جمہوری حق ہے۔

تاہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں‘ اگرفضل الرحمن دھرنا دینا چاہتے ہیں تو بسم اللہ‘اگر وہ گرفتاری والا کام کریں گے یا قانو ن ہاتھ میں لیں گے توپکڑے جائیں گے ‘ ۔

ہمیں یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمن دھرنا نہیں دینگے‘خورشید شاہ کی گرفتاری سے مجموعی ملکی صورتحال پر کو ئی فرق نہیں پڑے گا‘نواز شریف نیب کے قیدی ہیں ‘۔

حکومت ان سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی‘ملک میں مہنگائی تو ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن حکومت کی سمت درست ہے ‘بلوچستان میں ناراضگی کی کوئی بات نہیں‘ بھارت یہاں دہشتگردی کرتا ہے اور کرتا رہے گا ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ایک روزہ دورہ کوئٹہ کے اختتام پر چیف سیکرٹری آفس کوئٹہ میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھر کرنہیں بیٹھی بلکہ وزیراعظم عمران خان متواتر طورپروزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر موثر اور قابل عمل اقدامات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوزرکھتے ہیں ۔

تازہ ترین